راولپنڈی،شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو 10 سال قید

جمعرات 3 جولائی 2025 19:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر مجموعی طور پر ساڑھے 10سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے عدالت نے زخمی کو 50 ہزار روپے بطور ضمان اور 50 ہزار روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ چکلالہ پولیس نے گزشتہ سال جولائی میں کاشف رشید کے خلاف اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کردیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو اقدام قتل کے جرم میں 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، ضرر کے جرم میں اڑھائی سال قید کے ساتھ زخمی شہری کو 50 ہزار روپے ضمان اور 50 ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے اسی طرح ناجائز اسلحہ کے جرم میں 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔