سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس میں 900سے زائدنئے کھلاڑیوں کی تربیت

جمعرات 3 جولائی 2025 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس میں 900سے زائد کھلاڑیوں کی تربیت کی جارہی ہے ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سمر سپورٹس کیمپس کی نگرانی کررہے ہیں ، جمعرات کے روز نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن سمر سپورٹس کیمپ میں 50سے زائد گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی ہے ، کوچز زرینہ وقاراور محمد ساجد نے کھلاڑیوں کو ریکٹس کے استعمال بارے تکنیکس سکھائیں ،کھلاڑیوں کے درمیان میچز بھی کروائے گئے، ٹیبل ٹینس سمر سپورٹس کیمپ میں بھی گرلز اینڈبوائز کھلاڑیوں کی تربیت جاری ہے،سینئر کوچ یاسمین اختر نے کھلاڑیوں کو تکنیکس سکھائیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اس موقع پر کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں سمر سپورٹس کیمپس کامیابی سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :