ڈی جی سپورٹس کی زیر صدارت نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام سپورٹس سٹیڈیمز کے انتظامی امور بارے اجلاس

جمعرات 3 جولائی 2025 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تما م ایڈمنسٹریٹرز اور ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام سپورٹس سٹیڈیمز کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرز کو مون سون میں تمام سٹیڈیمز اور دفاتر میں سپرے ودیگر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیمز کے گرد گرین باڑ لگائی جائے گی،خراب کیمروں کو ٹھیک اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں، صفائی کے بہترین انتظامات اور گھاس کی کٹائی کو بھی یقینی بنایا جائے،مون سون شروع ہورہا ہے دفاتر اور سٹیڈیم میں سپرے کیا جائے تاکہ وبائی بیماریوں سے بچا جاسکے، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے تمام ایڈمنسٹریٹرز کویہ ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :