رحیم یار خان‘پشتے کمزورہونے کے باعث کوٹی مائنرمیں 20فٹ چوڑا شگاف پڑگیا

جمعرات 3 جولائی 2025 23:11

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)پشتے کمزورہونے کے باعث کوٹی مائنرمیں 20فٹ چوڑا شگاف پڑگیا‘ درجنوں ایکڑپرکھڑی فصلیں زیرآب آگئیں پانی مقامی آبادی تک جاپہنچا‘ گھروں میں داخل‘ کوٹی مائنرمیں بنگلہ نواں کوٹ سندھوفارم کے نزدیک پشتے کمزورہونے کے باعث اچانک20فٹ چوڑاشگاف پڑگیاجس کے نتیجہ میں درجنوں ایکڑپرکھڑی فصلیں زیرآب آگئیں نہر میں پڑنے والے شگاف بارے محکمہ انہارکواطلاع دی گئی جس کے موقع پرنہ پہنچنے اورپڑے والے شگاف کوپرکرنے میں تاخیرکے باعث پانی مقامی آبادتک پہنچ گیا متاثرہ زمینداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ نشاندہی کے باوجودکوٹی مائنرمیں پڑنے والے شگاف کوبروقت پرنہ کیئے جانے کے باعث ان کی فصلوں اورگھروں کوہونے والے نقصان کافی الفورازالہ کیا جائے اورغفلت کے مرتکب عملہ اورافسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :