گوشت اور انڈوں کے نرخ جاری، برائلر اور مٹن کی قیمت میں اضافہ

برائلر گوشت 432، زندہ مرغی 270 اور فارمی انڈے 264 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں

جمعرات 3 جولائی 2025 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ 3 جولائی 2025 بروز جمعرات کے نرخنامے کے مطابق گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخنامے کے مطابق بکرے کا گوشت (مٹن) فی کلو 2,400 روپے،گائے کا گوشت (بیف) فی کلو 1,000 روپے،زندہ برائلر مرغی فی کلو 270 روپے،برائلر گوشت فی کلو 432 روپے قیمت فرزوخت رہی۔فارمی انڈے فی درجن 264 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سپلائی میں کمی اور طلب میں اضافہ ہے، جبکہ صارفین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :