ایف آئی اے کی کارروائی،کروڑوں کے مالیا تی فراڈمیں ملوث اشتہاری گرفتار

ملزم ایس ای سی پی عملہ کی ملی بھگت سے کمپنی کے کروڑوں کے شیئرز اپنے نام منتقل کروانے میں ملوث ہے

جمعرات 3 جولائی 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائی،ایس ای سی پی کے عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں کے مالیاتی فراڈمیں ملوث اشتہاری کو گرفتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عملہ کی ملی بھگت سے کمپنی کے کروڑوں کے شیئرز اپنے نام منتقل کروانے میں ملوث ہے،گرفتار ملزم کی شناخت شہزادہ عالمگیر کے نام سے ہوئی ،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے جعلی کاغذات تیار کر کے کمپنی کے کروڑوں مالیت کے 51فیصد شیئرز اپنے نام منتقل کروائے،ملزم نے کمپنی کی سالانہ جنرل میٹنگ برائے الیکشن آف ڈائریکٹرز کے جعلی منٹس آف میٹنگ بھی تیارکیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایف آئی اے کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا،ملزم شہزادہ عالمگیرکو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔