ڑ*ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل فوری حل

کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا ہے، ایس پی ڈاکٹر عمر

جمعرات 3 جولائی 2025 19:30

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فرائض کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں عوام الناس کے مختلف مسائل سنے گئے اور متعدد مسائل پر موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں شہریوں نے درپیش مسائل کو بلا جھجھک بیان کیا، جنہیں ایس پی نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ شہریوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور ہم سفارشی کلچر کے خاتمے اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس ان کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہوگی۔ڈاکٹر محمد عمر نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت پولیس کے اولین مقاصد میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :