اسسٹنٹ کمشنرخانپورکاریسکیو 1122 خانپور سٹیشن اور خانپور ڈیم پر قائم واٹر ریسکیو کیمپ کا دورہ

جمعرات 3 جولائی 2025 19:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے ریسکیو 1122 ہری پور کے 22 (خانپور) سٹیشن اور خانپور ڈیم پر قائم واٹر ریسکیو کیمپ کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین نے انکو خُوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین کے ہمراہ سٹیشن 1122 (خانپور) میں مختلف سٹالز کا وزٹ کیا اور تمام آپریشنل وہیکلز کا بھی معائنہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہری پور نُور الامین نے ایمرجنسیز سے متعلق بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے روزمرہ ایمرجنسیز سے نمٹنے کے حوالے سے پلان کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے خانپور ڈیم پر قائم واٹر ریسکیو کیمپ کا دورہ کیا جہاں ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ/ مُوک ایکسرسائز کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے ریسکیو 1122 کے اقدامات اور فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :