فیصل آباد، تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

جمعرات 3 جولائی 2025 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقہ اڈہ جوہل کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شان رسول 97گ ب کے نام سے ہوئی ہے ۔تھانہ بلوچنی پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔