م*ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن، 10 عمارات مسمار، 55 سیل

علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کارروائیاں، 10 مسمار، 55 سربمہر ۹غیرقانونی کمرشل استعمال اور فیس نادہندگی پر ورکشاپ، سکول، کلینک، دفاتر سمیت درجنوں املاک کیخلاف آپریشن جاری

جمعرات 3 جولائی 2025 20:30

9لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کنٹرولڈ ایریاز میں بھرپور آپریشن کیا۔ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق کارروائیاں علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، مصطفی ٹاؤن، ملتان روڈ، گلبرگ، فیصل ٹاؤن اور وحدت روڈ میں کی گئیں۔ اس دوران 10 غیرقانونی املاک کو جزوی طور پر مسمار جبکہ 55 املاک کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

مسمار کی گئی املاک میں ورکشاپس، سیلونز، ماربل فیکٹری، دکانیں اور دیگر کمرشل استعمال میں لائی جانے والی عمارتیں شامل ہیں۔ جبکہ سیل کی گئی املاک میں نجی اسکول، کلینک، کیفے، سٹور، دفاتر، ورکشاپس، سیلونز اور دیگر کاروباری مقامات شامل ہیں۔گلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 29 املاک کو سیل کیا گیا، جبکہ وحدت روڈ اور سبزہ زار میں ریکوری آپریشن کے دوران مزید 26 املاک سیل کی گئیں۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر اسد الزمان کی نگرانی میں کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کمرشل استعمال اور نادہندہ عمارات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :