تلنگانہ :بی جے پی ٹوٹ پھوٹ کا شکار؛ حکمران جماعت کے رہنما عہدوں کی ہوس کاشکار

جمعرات 3 جولائی 2025 21:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور بی جے پی لیڈرعہدوں کی ہوس کاشکار ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلنگانہ میں بی جے پی شدید اندرونی اختلافات اور خلفشار کا شکار ہے ، جس نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کو غیر مستحکم اور کمزور سیاسی جماعت بنا دیا ہے۔

سفارتی ناکامیوں کے بعد مودی کی جماعت بی جے پی کے رہنما اقتدار اور عہدوں کی ہوس کا شکار ہو گئے ہیں۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں رام چندر را کو پارٹی صدر بنانے پر بی جے پی کے رہنما تھاکر راجہ سنگھ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔راجہ سنگھ شدید مایوسی کے بعد حمایتی کونسلرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ لاکھوں کارکنوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی کے بعض سینئر رہنما ذاتی مفادات کی بنیاد پر فیصلے کر رہے ہیں اور کارکنوں کی رائے کو نظر انداز کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں قربانیاں دینے والوں کو دھتکارا جا تا ہے۔ بی جے پی کے اندر اقتدار کے لالچی لوگ تلنگانہ میں پارٹی کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق راجا سنگھ تیسری بار گوشا محل سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں، مگر اب پارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔تلنگانہ میں قیادت پر اختلافات بی جے پی کی ٹوٹ پھوٹ اور مرکز کی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ راجہ سنگھ کو معطل کرکے انتخابات سے قبل بحال کرنا اور بعد میں نظر انداز کرنا ،یہ بی جے پی کی مفاد پرستی ہے۔