ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جرمن چانسلر کا ٹیلی فونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں بارے تبادلہ خیال

جمعہ 4 جولائی 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر فریڈرش میرس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں رہنماوں میں ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کے قیام کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔