ناسا کی ویب ٹیلی اسکوپ نے ساتویں سیارے یورینس کا نیا چاند دریافت کرلیا

جمعرات 21 اگست 2025 21:26

ناسا کی ویب ٹیلی اسکوپ نے ساتویں سیارے یورینس کا نیا چاند دریافت کرلیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نظامِ شمسی کے ساتویں سیارے یورینس کے گرد ایک نیا چاند دریافت کرلیا۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق نیا چاند تقریباً 10 کلو میٹر چوڑا ہے اور یورینس کے گرد گردش کرنے والا یہ 29واں چاند ہے۔

(جاری ہے)

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ چاند نا صرف اپنے انتہائی چھوٹے سائز بلکہ مدھم اور غیر واضح ہیئت کی وجہ سے پہلے دریافت نہیں ہوسکا تھا، اسی باعث یہ وائجر 2 جیسے خلائی مشنز کی آنکھ سے بھی اوجھل رہا، جو تقریباً 40 برس قبل خلا میں بھیجا گیا تھا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ امکان ہے یورینس کے گرد مزید ایسے چھوٹے اور کم روشنی والے اجرام موجود ہیں جنہیں ابھی دریافت کیا جانا باقی ہے۔یاد رہے کہ یورینس کے پاس اس وقت نظامِ شمسی کے دیگر سیاروں کی نسبت سب سے زیادہ چھوٹے اندرونی چاند موجود ہیں۔