آج بھی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ' نان پرولیفریشن ٹریٹی 'کا پابند ہیں ، ایران

جمعہ 4 جولائی 2025 09:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ایرا ن نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی جوہری معاہدے ' این پی ٹی ' کا پابند ہے ۔ العربیہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس' پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ایران آج بھی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ' نان پرولیفریشن ٹریٹی 'کا پابند ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اب بھی معاہدے کا خود کو پابند رکھے ہوئے اور اس معاہدے کے لیے جو ممکن ہے کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ نے مزید کہا ہمارا بین الاقوامی واچ ڈاگ' آئی اے ای اے ' کے ساتھ تعاون اپنے قومی ادارے سپریم۔نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ذریعے سے کرے گا۔ یقینا یہ اہتمام تحفظ اور سلامتی سے متعلق وجوہات کی بنیاد پر پر کیا گیا ہے۔