سعودی عرب ،نجاح العازمی ریجنل ادارہ صحت کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر

جمعہ 4 جولائی 2025 10:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سعودی عرب کے معاون وزیر برائے ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے نجاح فلاح العازمی کو القریات ریجن کے ادارہ صحت کی ڈائریکٹر مقرر کردیا۔ اردو نیوز کے مطابق مملکت کی سطح پراس عہدے پر کسی بھی خاتون کی پہلی تقرری ہے۔

(جاری ہے)

نو تعینات ریجنل ڈائریکٹر صحت نجاح العازمی نے کہا ہے کہ تقرری میرے لیے باعث فخر ہے دعا گو ہوں کہ وطن کی خدمت احسن طریقے سے انجام دوں اور جس منصب کے لیے مجھے منتخب کیا گیا ہے اسے بہتر طریقے سے نبھائوں۔

واضح رہے کہ نجاح العازمی اس سے قبل القریات جنرل ہسپتال میں ڈائریکٹر آف کوالٹی ، معاون سیکرٹری برائے ہسپتال سروسز ، مریضوں کی نگہداشت کے شعبے کی ڈائریکٹر اور دیگر اعلی عہدوں پر فائز رہی تھیں۔نجاح العازمی کی اس عہدے پر تقرری مملکت میں خواتین کو بااختیار بنائے جانے کی سمت اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد معاشرے میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :