سانگلہ ہل، محکمہ پولیس کے محنتی اور فرض شناس کانسٹیبل ندیم گھمن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے

آبائی گاں چک نمبر116لدھڑ میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں پولیس افسران و معززین نے شرکت کی

جمعہ 4 جولائی 2025 14:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)نواحی چک نمبر116لدھڑ کے رہائشی اور تھانہ سٹی شاہ کوٹ میں تعینات محنتی اور فرض شناس کانسٹیبل ندیم احمد گھمن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے، ندیم احمد گھمن موٹر سائیکل پر تھانہ سٹی شاہ کوٹ جارہے تھے کہ شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی،حادثے میں ندیم احمد گھمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر دم توڑ گئے،ٹریفک حادثے میں ندیم گھمن کے جاں بحق ہونے کی خبر حلقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،مرحوم ندیم گھمن حلقہ کی ہر دلعزیز شخصیت تھے،ندیم گھمن کو ان کے آبائی گاں چک نمبر116لدھڑ میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں پولیس افسران، سیاسی،سماجی،کاروباری،علمی و ادبی حلقوں اور معززین حلقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔