ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کامرکزی امام بارگاہ مستری عبداللہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 4 جولائی 2025 14:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے مرکزی امام بارگاہ مستری عبداللہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جلوس کے روٹس پر اضافی روشنی،صفائی ستھرائی،ٹھنڈے پانی کی سبیل، سکیورٹی و دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر،سی او میونسپل کارپوریشن ملک اعجاز احمدمتعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی جانب سے شہریوں کو محرم الحرام میں مکمل تعاون اور تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :