
دہشتگرد مذاکرات سے انکاری، آپریشن کے سوا کوئی حل نہیں تھا،گورنر فیصل کنڈی
جمعرات 21 اگست 2025 20:04

(جاری ہے)
گورنر کے پی کے نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب برپا کیے،بادل پھٹنے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات بھی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد صوبہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے لڑ رہا ہے،صوبے کے حالات اب ایسے ہیں کہ آپریشن کے بغیر چارہ نہیں،روزانہ کی بنیاد پر فوجی اور پولیس جوان شہید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صوبے میں بھتہ لیتے ہیں، وزیر اعلیٰ خود بھتہ دینے کا اعتراف کر چکے ہیں،دہشت گرد مذاکرات سے انکاری، آپریشن کے سوا کوئی حل نہیں،پیپلز پارٹی نے سوات آپریشن کر کے امن قائم کیا تھا۔گورنر نے کہا کہ پچھلی حکومت نے دہشت گردوں کو واپس لا کر آباد کیا،انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ناگزیر ہے،پاک فوج بھارت کو تین دن میں شکست دے سکتی ہے تو دہشت گردوں کو بھی شکست دے سکتی ہے،دہشت گرد عوام کو ڈھال بنا کر کارروائیاں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ڈرون کے ذریعے دھماکے کررہے ہیں،بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی سفارتی اور سیاسی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے،معرکہ حق میں قدرت نے پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستانی صحافیوں نے جنگ کے دوران بہترین اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا پر پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا،بے نظیر بھٹو شہیدنے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، آج وہی ٹیکنالوجی بھارت کے خلاف ڈھال بنی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کا قائد ہے،ایران اسرائیل جنگ کے بعد ایرانی صدر شکریہ ادا کرنے اسلام آباد آئے،چین، آذربائیجان اور ترکیہ کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔گورنر کے پی کے نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات ہر سطح پر بڑھ رہے ہیں،بھارت سے جنگ کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کا اعتمادمزیدبحال ہوا ہے،اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، معدنیات اور سیاحت میں کردار ادا کریں ، ہلال احمر کے ذریعے گورنر ہاؤس سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہے،سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں تعاون کررہی ہیں،دوست ممالک بھی گورنر ہاؤس کے ذریعے امداد بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی مکمل کی جائے۔واضح رہے کہ گورنرکے پی کے فیصل کریم کنڈی یورپی یونین کی کشمیر کونسل کی دعوت پر تین روزہ دورے پر بیلجیئم میں موجود ہیں جہاں وہ یورپی پارلیمنٹرین اور بیلجیئم حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔اس حوالے سے پاکستانی کمیونٹی نے فیصل کریم کنڈی کے برسلز دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد یورپی یونین میں پاکستان کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے،سیاسی قائدین کا یورپی یونین کو اہمیت دینا پاکستان کے مفاد میں ہے۔مزید قومی خبریں
-
خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر رضوان نصیر کا رحیم یار خان حادثہ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
حکومت کے ڈیفالٹرز سے بِلوں کی ریکوریوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا رحیم یارخان ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، علمائے اہلسنت
-
صحافی خاور حسین کی موت گولی لگنے سے ہوئی: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
-
کرنٹ سے جاں بحق 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ کے الیکٹرک کے سی ای اواور افسران پر درج
-
عوامی شکایات پر وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کا اچانک دورہ
-
ساہیوال، سی سی ڈی سے مقابلہ ،اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،ایک فرار
-
ساہیوال ، تیز رفتار مو ٹر سائیکل کی ٹکر سے ریٹائرڈ سرکاری ملازم جاں بحق،مقدمہ درج
-
چیئرمین سینیٹ سے اطالوی ڈوپاسی فاؤنڈیشن کے طلباء وفد کی ملاقات ، ماحولیاتی تبدیلی، صحت، تعلیم اور عالمی پارلیمانی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
مسلط (ن) ، پیپلزپارٹی اصل میں ملک کا المیہ ہے: مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.