کاہنہ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

جمعہ 4 جولائی 2025 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی کی ٹیم اور ڈاکوئوں کے درمیان ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی اہلکار ایک گرفتار ملزم کو نشاندہی کیلئے لے جا رہے تھے کہ اسی دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کا ایک ساتھی صابر گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا صابر مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :