’’ماں اور بچے کاہفتہ‘‘کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھ مقام میں آگاہی واک

محکمہ صحت عامہ، یونیسف کے تعاون سے ریاست بھر کی طرح ضلع نیلم میں ماں اور بچے کاہفتہ منایا جارہاہے

جمعہ 4 جولائی 2025 16:52

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)’’ماں اور بچے کاہفتہ‘‘کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھ مقام میں آگاہی واک، بریفنگ کاانعقاد کیاگیا۔ آگاہی واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے کی۔ ڈ ی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت عامہ، یونیسف کے تعاون سے ریاست بھر کی طرح ضلع نیلم میں ماں اور بچے کاہفتہ منایا جارہاہے۔

جس میں 2سے 5سال کی عمر کے 25ہزار کے قریب بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤکی گولیاں کھلائی جائیں گی۔169حاملہ خواتین کوTT انجکشن جبکہ (Due and Defaulter)157بچوں کو روٹین ایمونائزیشن کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔آزاد جموں وکشمیر فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر/ محکمہ صحت عامہ یونیسف کے تعاون سے 5 روزہ مہم 7جولائی سے شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع بھر میں نگرانی کیلئے 10 سپروائزر 03 ضلعی مانیٹرز تعینات ہیں۔

609ہیلتھ سیشن کمیونیٹزاور332 ہیلتھ سیشن سکولز میں دیئے جائیں گئے تاکہ عوام الناس کواس مہم کی افادیت اور تاریخوں کے بارہ میں معلومات ہوسکے۔ہرسپروائزر اپنے اپنے ایریاز میں 100فیصد کوریج کی ذمہ دار ہوگی۔ اس سلسلہ میں تمام سنٹرز ’’ماں اور بچے کاہفتہ‘‘کے متعلق میٹریل(ادویات) پہنچا دی گئی ہیں۔’’ماں اور بچے کاہفتہ‘‘کی صحت کاکنٹرول روم پہلے سے ڈی ایچ او آفس میں قائم اور فوکل پرسن کے نمبرات بھی درج کردیے گئے ہیں تاکہ آگاہی میں آسانی رہے۔

کنٹرول روم نمبر 05821-920025-0355-8127052جبکہ فوکل پرسن خواجہ خالد اکاونٹس سپروائزر ڈی پی آئی یو 0355-7507428فردوس بی بی اے ڈی سی 0355-7067500 پرکال کرکے حفاظتی ٹیکہ جات سمیت پیٹ کے کیڑوں کی ادویات سے محروم رہنے والے بچوں بارے آگاہ کیاجائے تاکہ ہیلتھ ورکرزکوکوریج میں آسانی رہے۔ ’’ماں اور بچے کاہفتہ‘‘کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس آٹھ مقام میں ایک بریفنگ ہوئی جس میں EPIآفیسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر گیلانی، ADSخواجہ ضیائالدین، ADCفردوس بی بی، DPIUخواجہ خالد سمیت سپروائزر، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :