
الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7جنرل ،2خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ/ علماء کی نشستوں کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
جمعہ 4 جولائی 2025 20:01

(جاری ہے)
مزید برآں مرحوم ساجد میر کی سینیٹ سے خالی نشست پرالیکشن کے مختلف مراحل جوکہ الیکٹورل کالج نا مکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تھے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
جس میں ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کرے گااور کاغذات نامزدگی 16 جولائی 2025 تک واپس لئے جاسکیں گے ، پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجا ب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔اسکے علاوہ قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا صوبہ سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کرے گا۔کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025کو جمع کروائےجا سکیں گے ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائے گی ۔ مسلم لیگ ن کو 10 جولائی تک ترجیحی فہرست ریڑننگ آفیسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لئے بھی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔ جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی ۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات سپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کئے تھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعظم ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.