10محرم الحرام ،یوم عاشورہ جلوس میں عزاداروں کو طبی سہولیات فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کی ہسپتال حکام سے ملاقاتیں

جمعہ 4 جولائی 2025 19:55

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران عزاداروں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122عظیم اللہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر طاہر شاہ نے (ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)گلگت ڈاکٹر ضیم ضیا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سرتاج اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شہید سیف الرحمن ہسپتال گلگت ڈاکٹر افضل سراج سے خصوصی ملاقاتیں کی، ان ملاقاتوں کا مقصد ریسکیو 1122گلگت اور محکمہ صحت گلگت کے درمیان موثر کوآرڈینیشن کے تحت ایک جامع پلان تیار کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد یوم عاشورہ کے دوران عزاداروں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران عوام کی خدمت اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :