نوشہرہ اور صوابی کے سنگم پر واقع نو تعمیر شدہ پولیس چیک پوسٹ جہانگیرہ کا افتتاح کردیا گیا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:10

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) نوشہرہ اور صوابی کے سنگم پر واقع نو تعمیر شدہ پولیس چیک پوسٹ جہانگیرہ کا افتتاح کردیا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمیشنر صوابی نصر اللہ خان ،ایس ڈی پی او لاہور سرکل محمد نعمان ،ایس ایچ او تورڈھیر گوہر خان اور چوکی انچارج وقاص خان بھی موحود تھے، نئی پولیس چوکی کی چاردیواری،کنڈہ تار،گیٹ دروازے اور دیگر ساز و سامان سے آراستہ خوبصورت ترین چوکی ہے۔

اور پولیس جوانوں کی سیکیورٹی محفوظ بناکر تاکہ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سکون سے آرام کر سکیں،اس موقع پرڈی پی او محمد اظہر خان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن کیمطابق محکمہ پولیس کیانفرانسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے ضلع بھرمیں تھانوں اور چوکیات کی حالت زار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہے پولیس سٹیشن ،سنتری پوش ،نئے چوکی اور چیک پوائنٹ تعمیر کئے جارہے ہیں جہاں انصاف کے متلاشی شہریوں کو خوشگوار ماحول اور عزت و احترام کے ساتھ اپنی شکایات کے اندراج کے مواقع مل سکیں اور ساتھ ساتھ پولیس جوانوں کے حالات کار اور اوقات کار کو بھی بہتر اور معیاری بنایا جاسکے تاکہ ڈیوٹی کے دوران درپیش چیلنجوں کا یکسوئی اور دلجوئی کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔

اس موقع پر ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان اور ڈی سی صوابی نصراللہ خان نے نئی چوکی میں ایروکیریا پودہ لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :