چیئرمین نیو کراچی ٹائون کا فاروقیہ پارک کادورہ،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے عوامی شکایات کے پیش نظر سیکٹر الیون ایل نارتھ کراچی میں واقع فاروقیہ پارک کا ہنگامی دورہ کیا اورپارک میں صفائی ستھرائی، لائٹس کی خرابی، بیٹھنے کی جگہوں کی ٹوٹ پھوٹ اور جھولوں کی حالت زار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ڈائریکٹر پارکس آفتاب احمد کو ہدایت دی کہ پارک کی فوری تزئین و آرائش، جھولوں کی مرمت، روشنی کا بہتر انتظام اور صفائی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تفریحی مقامات شہریوں کا حق ہیں اور ان کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائون میں موجود تمام پارکس کا مرحلہ وار جائزہ لیا جائے گا اور جہاں کہیں شکایات آئیں، فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین یو سی 11غضنفر علی خان، وائس چیئرمین عمران شفیق،یوسی فائیو کے وائس چیئرمین توقیر خان اور ڈائریکٹرپارکس آفتاب احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :