بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5خوراکی مراکز کے مالکان کوجرمانہ کردیا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ ،لورالائی اور خضدار میں بغیرلائسنس اور صفائی کے مناسب اقدامات نہ کرنے پر5خوراکی مراکز کے مالکان کوجرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سرکی روڈ کوئٹہ میں قائم بیکنگ یونٹس اور سموسہ پکوڑا شاپس سمیت متفرق خوراک کے مراکز کا معائنہ کیاگیا۔

اشیاء کی ناقص اسٹوریج کیڑے مکوڑوں کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور حتمی بیکری اشیا پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہ کرنے سمیت متعدد وجوہات پر ایک بیکنگ یونٹ جبکہ خراب و استعمال شدہ کوکنگ آئل میں اشیا تلنے اور پرنٹڈ پیپر میں صارفین کو پکوڑے سموسے فروخت کرنے پر ایک سموسہ شاپ مالک کے خلاف ایکشن لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :