لاڑکانہ:پولیس کی کارروائی، چوری شدہ کار اور موٹر سائیکل برآمد

جمعہ 4 جولائی 2025 21:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،مقابلوں کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی نشاندہیوں پر ریلوے کالونی اور اسٹیٹ لائف بلڈنگ والے علاقوں میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں چوری شدہ XLI کار اور یونین اسٹار موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،برآمد شدہ کار اور موٹر سائیکل اصل اونرز کے حوالے کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کار اونر شہری علی حسن شابرانی اور بائیک اونر راجہ روشن علی بھٹو نے چوری شدہ گاڑیاں برآمد ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران سے اظہار تشکر کیا۔برآمد شدہ کار مورخہ 29/6/2025 پر قاسمیہ مسجد والے علاقے اور برآمد شدہ بائیک جیئے لطیف بریانی شاپ والے علاقے سے چوری ہونے کی اطلاع تھیں۔کامیاب کاروائیوں پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے ڈی ایس پی حیدری احمد بخش راہوجو اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔