ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری کا سیف سٹی اتھارٹی کے آفس کا دورہ ، ماتمی جلوسوں کے روٹس پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا

جمعہ 4 جولائی 2025 22:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری نے جمعہ کو سیف سٹی اتھارٹی کے آفس کا دورہ کیا اورماتمی جلوسوں کے روٹس پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی ساجد ورک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو روٹس کی مانیٹرنگ پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری کا کہنا تھا کہ تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس کی مکمل نگرانی کی جا رہی رہی ہے۔263 سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں، محکمہ داخلہ کے سنٹرل کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔سیف سٹی اتھارٹی کا مستعد عملہ 24/7 ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔