وفاقی ٹیکس محتسب تاجروں کی ٹیکس شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کیلئے پر عزم ہیں،سیف الرحمان

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو صنعت کاری، روزگار کے مواقع، برآمدات کے فروغ اور قومی خزانے میں حصہ ڈال کر نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ہفتہ کو یہاں ضیاء الرحمان کی قیادت میں تاجر برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے اسی کردار کی وجہ سے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ ان کی ٹیکس سے متعلق شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس حکام کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لیے شفاف، منصفانہ اور جوابدہ ٹیکس ماحول ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او نے ٹیکس کے طریقہ کار کو آسان بنانے، شکایات کے بروقت ازالے اور ہراسگی و غیر ضروری تاخیر کو ختم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کا دفتر ایک آزاد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جہاں شکایات کو 36 دن کے ریکارڈ وقت میں نمٹانے کے ساتھ ساتھ غیر جانبداری اور مو ثر طریقے سے انجام دیا جاتا ہے، اس اقدام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :