پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عاشورہ پر سپلائی ہونے والے جوس، پانی اور ڈرنکس کی چیکنگ مہم

چیکنگ کے دوران 7400لیٹر جوس، بیورجز، 1ہزار لیٹر سے زائد پانی، 2من سے زائد کیمکل ایکسپائر اشیاء تلف 720بیورجز، واٹر اور جوس پلانٹس پر چھاپے، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24یونٹ بند ، 216کو 54لاکھ 19ہزار کے جرمانے عائد

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عاشورہ پر سپلائی ہونے والے جوس، پانی اور ڈرنکس کی چیکنگ مہم،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے 720بیورجز، واٹر اور جوس پلانٹس پر چھاپے، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24یونٹ بند کر دیئے ، 216کو 54لاکھ 19ہزار کے جرمانے عائد،228ء کو مزید بہتری کے لیے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ چیکنگ کے دوران 7400لیٹر جوس، بیورجز، 1ہزار لیٹر سے زائد پانی، 2من سے زائد کیمکل ایکسپائر اشیاء تلف کر دیں ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ممنوعہ ناقص اجزاء سے جوس ڈرنکس تیار کرنے پر یونٹ بند کیے گئے، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے، یونٹس میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں؛ ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، صفائی کے ناقص انتظامات، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بہتات پائی گئی، ممنوعہ ایکسپائر اجزا کی ملاوٹ سے تیار محلول برآمد کر کے تلف کیا گیا، ملاوٹی مضر صحت جوس، ڈرنکس اور پانی عاشورہ پر سپلائی کی جانی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام میں سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 2شفٹوں میں چیکنگ ہو گی، مجالس، سڑکوں پر لگنے والی سبیلوں اور لنگر خانوں کی چیکنگ جاری؛ فوڈ سیفٹی آگاہی بھی دی جارہی ہے۔ عاصم جاوید نے مزید کہا کہ قوانین کی خلاف خوراک کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں، فورآ بند کر دیا جائے گا، شہری خوراک میں چنا میں ہوشیار رہیں؛ شکایات کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔