Live Updates

وزیراعلی سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ رات گئے شہر کا دورہ، صوتحال کا جائزہ لیا

بدھ 20 اگست 2025 20:25

وزیراعلی سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ رات گئے شہر کا دورہ، صوتحال کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے جائزے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ کے شہر کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزرا ، میئر اور کمشنر کراچی بھی تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے تمام بلدیاتی ادارے اور انتظامیہ شہر میں کام کرتے نظر آئیں۔

انہوں نے شاہراہ فیصل پر پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہراہ فیصل سے پانی نکالا جا چکا، اب کچھ خراب گاڑیاں اور کچرا موجود ہے۔وزیر اعلی نے پولیس کو شاہراہ فیصل پر کھڑی گاڑیوں کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی سندھ نے ٹریفک حکام کو سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹ کرانے کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد کریں اور ان کے مسائل حل کریں۔

نیشنل کوچنگ سینٹر کے آس پاس بارش کا پانی فوری نکالا جائے۔بعد ازاں وزیراعلی سندھ پرانی سبزی منڈی پہنچے جہاں انہوں نے واٹر بورڈ کوہدایت کی کہ فوری گاڑی لگا کر پانی کی نکاسی شروع کی جائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیو ٹاؤن اور کشمیر روڈ کا بھی دورہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ایمپریس مارکیٹ، صدر اور زیب النسا اسٹریٹ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور نکاسی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات