محرم الحرام،سکھر میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے قبرستان کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی اور مرمت کی

ہفتہ 5 جولائی 2025 18:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)محرم الحرام کے ایام میں سکھر میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے قبرستان کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی اور مرمت کی۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں فرزندان اسلام کی بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کرتی ہے، ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی عوام کی بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کرتی ہوئی دیکھائی دیتی ہے اور اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیکر سکون قلب کا ذریعہ حاصل کرتی تھی۔

محرم الحرام میں جہاں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے وہیں قبروں سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ، قبروں کی تیاری اور لپائی بھی اسلامی روایت بن چکی ہے۔مرد و خواتین کی بڑی تعداد قبروں پر حاضری دے کر دعائے مغفرت کرتی ہے اور قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بچے بھی بڑھ چڑھ کر قبروں کی تعمیر و مرمت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

جبکہ مخیر حضرات قبروں کی مرمت کے لیے مٹی کا انتظام کرتے ہیں تو شہری اپنوں کے ساتھ لاوارث قبروں کی مرمت بھی باعث اجر سمجھ کرکرتے ہیں۔ اس حوالہ سے شہر سکھر کے مختلف قبرستانوں میں شہریوں کی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور لوگ اپنے مرحومین عزیز و اقارب والدین کی قبروں پر پھول اور درختوں کی سبز ٹہنی رکھنے کی روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :