چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں انجیوگرافی بند ہونے بارے خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان

ہفتہ 5 جولائی 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں انجیوگرافی کے بند ہونے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان کے مطابق سرکاری طور پر انجیو گرافی کی سہولت یہاں موجود نہیں تھی،انٹر لوپ کی دی گئی انجیو گرافی2008 ماڈل ہے جس کے پرزہ جات میسر نہیں ہیں،چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں معصوم بچوں کیلئے ایکو گرافی کی سہولت دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی انجیو گرافی اور بچوں کے دل کی سرجری کی سہولت موجود اوراب تک فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں280 بچوں کے دل کی سرجریاں ہو چکی ہیں،اسی طرح اب تک 330 بچوں کے دل کی انجیو گرافی/انجیو پلاسٹی ہو چکی ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :