صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کا یوم عاشور پر پیغام

اتوار 6 جولائی 2025 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) یومِ عاشور ہمیں حق، قربانی اور استقامت کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین کی قربانی ظلم کے خلاف کھڑا ہونے کی روشن مثال ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرو بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ہمیں معاشرتی انصاف، یتیموں، بیواوں اور محروم طبقے کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے۔ حکومت پنجاب وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدل رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یومِ عاشور کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ امام عالی مقام کے مشن کو خدمت اور قربانی کے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔