علما، زائرین اور عزاداران حسین کا 10محرم الحرام پر مثالی انتظامات پر وزیراعلی پنجاب سے اظہار تشکر

اتوار 6 جولائی 2025 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ترجمان ایوان وزیراعلی پنجاب کے مطابق عزاداروں نے محرم الحرام کے موقع پر پہلی بار بی بی پاک دامن اور اندرون شہر سکیورٹی، صفائی سمیت دیگر بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا بھرپور شکریہ ادا کیا،عزاداروں نے بتایا کہ ریسکیو 1122، کلینکس آن ویلز، فیلڈ ہسپتالوں سمیت طبی امداد کی فراہمی کا نہایت اچھا اور فوری انتظام اور جلوس کے راستوں میں سبیلوں کے علاوہ کھانے کا بھی بہترین انتظام تھا،عزاداروں کے مطابق انہوں نے محفوظ ماحول میں مذہبی فرائض ادا کئے۔

متعلقہ عنوان :