Live Updates

سیلاب متاثرین تک کھانے پینے اورضروریات کی اشیاء بروقت پہنچائی جائیں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی انتظامیہ کو ہدایت

منگل 2 ستمبر 2025 18:16

سیلاب متاثرین تک کھانے پینے اورضروریات کی اشیاء بروقت پہنچائی جائیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرین تک کھانے پینے اورضروریات کی اشیاء بروقت پہنچائی جائیں۔منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شیرشاہ، ملتان میں سیلاب متاثرین کیمپس کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور بیرسٹر مدثر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ نے سیلاب متاثرہ کیمپس میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔چیئرمین سینیٹ نے سیلاب متاثرین مرد، خواتین، بچے بزرگوں سے ملاقات کرکے ان کی ضروریات دریافت کیں۔ چیئرمین سینیٹ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین تک کھانے پینے اور ضروریات کی اشیاء بروقت پہنچائی جائیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات