ملک بھر کی طرح ضلع سبی میں بھی یوم عاشور کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارہ گاہ حسینیہ سے سخت سیکورٹی میں برآمد

اتوار 6 جولائی 2025 16:30

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ملک بھر کی طرح ضلع سبی میں بھی یوم عاشور کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارہ گاہ حسینیہ سے سخت سیکورٹی میں برآمد ہوا۔ جلوس کے گزر گاہوں کو پر خار دار تاریں اور ٹینٹ لگا کر سیل کردیا گیاتھا جبکہ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے جوانوں کی جانب سے سخت چیکنگ کے بعد جانے دیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

ماتمی جلوس کے عزدار نوحہ، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے اپنی روایتی راستوں پر رواں دواں تھے جلوس کی حفاظت کے لئے پولیس فورس، لیویز فورس، ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 800سے زاہد جوان تعنیات تھے جلوس کے دوران جلوس کے روٹس پر پولیس کے جوان چھتوں، شاہراوں اور چوکوں پر بھاری تعداد میں جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ میونسپل کمیٹی سبی کی جانب سے جلوس کے راستوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔\378

متعلقہ عنوان :