کم سن کار ڈرائیور نے 5افراد کو زد میں لے لیا

پیر 7 جولائی 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کم سن کار ڈرائیور نے پانچ افراد کو زد میں لے لیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود شہریوں نے لڑکے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق10 سے 11 سالہ بچے نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھائی۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔