نائیجیریا ، بوکو حرام کے مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک، 4 زخمی

پیر 7 جولائی 2025 16:16

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

قطرنیوز ایجنسی کےمطابق مقامی حکام نے بتایا کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں نے ریاست بورنو کے علاقے مالم فَتوری پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، یہ علاقہ چاڈ کی سرحد کے قریب واقع ہے اور ریاستی دارالحکومت میدوگری سے تقریباً 270 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :