محسن نقوی کا کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،بریفنگ دی گئی

اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ، امن و امان بھی برقرار رہا،گورنرپنجاب کی گفتگو

پیر 7 جولائی 2025 16:31

محسن نقوی کا کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،بریفنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا گامے شاہ پہنچ کر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے تلہ گنگ میں جلوس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند نہیں کی، امن و امان بھی برقرار رہا، وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔