برطانوی وزیرخارجہ کی شام میں سابق القاعدہ رہنماسے خفیہ ملاقات،صحافی مہدی حسن کی تنقید

پیر 7 جولائی 2025 16:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)معروف برطانوی صحافی مہدی حسن نے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ہدف تنقید بنا لیا۔صحافی مہدی حسن نے برطانوی وزیرِ خارجہ کی شام میں القاعدہ کے سابقہ رہنما سے ملاقات پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دن ہی برطانیہ میں پرامن فلسطینی گروپ کے 20 افراد کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں برطانوی وزیرِ خارجہ نے شام کے صدر احمد الشراع سے ملاقات کی تصاویر لگائی تھی اور برطانیہ کی جانب سے نئی شامی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔