ٹائون میونسپل کارپوریشن ٹنڈو فضل میں تقریب کا انعقاد

چیئرمین حاجی نور احمد تھیبو کو ان کی شاندار عوامی خدمات، موثر قیادت اور مثالی کردار پر تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا

پیر 7 جولائی 2025 17:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ٹائون میونسپل کارپوریشن ٹنڈو فضل ضلع حیدرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین حاجی نور احمد تھیبو کو ان کی شاندار عوامی خدمات، موثر قیادت اور مثالی کردار پر تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا، یہ اعزاز عبداللہ عالم صدیقی نے پیش کیا، جو اس وقت چیئرمین کے پبلک ریلیشن آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور محکمہ لوکل گورنمنٹ میں ٹان میونسپل آفیسر ٹی ایم او کے عہدے پر فائز ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق کسٹمز آفیسر، ممتاز بین الاقوامی اسکالر اور ورلڈ بینک کے سابق نمائندے ڈاکٹر رشید مصطفی قریشی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کی علمی بصیرت اور عالمی تجربے (ایم اے اکنامکس، ایم اے پولیٹیکل سائنس، ایل ایل بی، ADP-MOP LIMRA, USA) نے شرکا کو بے حد متاثر کیا۔تقریب کے انتظامات ڈاکٹر سہیل احمد انصاری کی کاوشوں سے ممکن ہوئے، جنہوں نے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔عبداللہ عالم صدیقی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چیئرمین حاجی نور احمد تھیبو ایک شفاف، باکردار اور عوام دوست قیادت کی مثال ہیں۔ ان کا وژن اور خدمت کا جذبہ قابلِ تقلید ہے۔

متعلقہ عنوان :