ٹک ٹاک کی امریکی صارفین کیلئے نئی ایپ متعارف کروانے کی تیاری

ٹک ٹاک 5 ستمبر کو امریکا میں نیا ایپ ورژن اسٹورز پر لانچ کرے گا،غیرملکی میڈیا

پیر 7 جولائی 2025 18:59

ٹک ٹاک کی امریکی صارفین کیلئے نئی ایپ متعارف کروانے کی تیاری
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک امریکا میں متوقع فروخت سے قبل امریکی صارفین کے لیے اپنے ایپ کا نیا ورژن تیار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات معروف ٹیک اور بزنس نیوز ویب سائٹ دی انفارمیشن نے ذرائع سے رپورٹ کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ 5 ستمبر کو امریکا میں نیا ایپ ورژن اسٹورز پر لانچ کرے گا، تاہم صارفین کو آخرکار نئی ایپ ڈائون لوڈ کرنا پڑے گی تاکہ وہ سروس استعمال کرتے رہیں، موجودہ ایپ مارچ 2026 تک چلتی رہے گی، تاہم یہ ٹائم لائن تبدیل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :