نوشہرہ ،نوجوان دریائے کابل کے کنارے مچھلیوں کا شکار کرتے ڈوب کر جاںبحق

پیر 7 جولائی 2025 23:43

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) نوشہرہ کے علاقہ محلہ ضوانی خیل نوشہرہ کلاں میں نوجوان دریائے کابل کے کنارے مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے ڈوب کر جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نوشہرہ محلہ ضوانی خیل میں اویس ولد محمد طیب ساکن ضوانی خیل نوشہرہ کلاں بنڑ کے مقام پر دریائے کابل کے کنارے مچھلیوں کے شکار کے لئے بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک نوجوان کا پاں پھسل گیا اور دریا میں گر گیا نوجوان دریا میں گرتے ہی دریائے کابل کے ظالم موجوں نے گھیر لیا اور ڈوب گیا ریسکیو 1122ترجمان کے مطابق نوشہرہ کلاں میں ضوانی خیل کے رہائشی نوجوان اویس ولد محمد طیب کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122نوشہرہ کی غوطہ خور ٹیم کی آپریشن جاری ہے تاہم تاحال ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :