لیسکو کے افسران کے خلاف مقدمات کے اندراج کا معاملہ سنگین ہونے لگا

تقسیم کار کمپنی کے انجینئرز نے (آج )تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا

پیر 7 جولائی 2025 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران کے خلاف مقدمات کے اندراج کا معاملہ سنگین ہونے لگا،کمپنی کے انجینئرز نے آج ( منگل )کے روز تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ۔لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے انجینئرز کی بجلی چوروں کی درخواستوں پر اندراج مقدمات کے خلاف احتجاج ۔

(جاری ہے)

لیسکو نے شاہ پور ڈویژن میں فلورملز کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا،بجلی چوری کرنے پر فلور ملز انتظامیہ کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کروایا گیا۔مقدمہ درج ہونے پر بجلی چوروں نے ایف آئی اے میں افسران کے خلاف درخواست دی،لیسکو کے ایکسین ثنا محمد اور ایس ڈی او شاہپور حسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایکسین ایم اینڈ ٹی عامر اکرام، ڈائریکٹر کمرشل رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی زیرتفتیش ہیں۔باغبانپورہ ڈویژن میں بھی ایکسین کامران نوید اور ایس ڈی او تنویر کے خلاف مقدمہ درج ہے ،باغبانپورہ میں بھی لیسکو نے بجلی چوری کرنے پر ڈی ٹیکشن بل چارج کیا تھا،ایف آئی اے نے بجلی چوری کرنے والوں کی درخواست پر لیسکو افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا۔