|ہری پور‘ سوتیلی ماں نے ڈنڈوں کے وار سے 8 سالہ بچے کی جان لے لی

پیر 7 جولائی 2025 23:05

) ہری پور(آن لائن)ہری پور میں سوتیلی ماں نے ڈنڈوں کے وار کر کے 8 سالہ بچے کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ہری پور کے محلہ کھتہ کے رہائشی عنصر حسین کی8 سالہ بیٹے ریحان کی تشدد زدہ لاش گھر سے ملی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول ریحان کو اس کی سوتیلی ماں نے ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کیا ہے، مقتول کے والد کے مطابق اس کی دوسری بیوی اس سے قبل بھی بچے پر تشدد کرتی رہتی تھی۔پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’ساحل‘ کی اگست 2024 کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے کل 1630 کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :