لیبیا ، کوسٹ گارڈ نے مغربی ساحل سے 54 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا

منگل 8 جولائی 2025 14:47

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) لیبیا کے کوسٹ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے طرابلس کے قریب مغربی ساحل گارابولی کے قریب سمندر میں ایک کشتی کو روک کر 54 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ تارکین وطن کی کشتی گنجائش سے زائد بھری ہوئی تھی جو بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تمام تارکین وطن کو بحفاظت طرابلس کے شیعاب بندرگاہ پر قائم چیک پوسٹ منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :