ہری پور ،پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،منشیات فروش گرفتار

منگل 8 جولائی 2025 16:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس دوران ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا منشیات سے پاک ہری پور مہم کا تسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے خرم شہزاد ولد عبدالخنان سکنہ دارتیاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے5 کلو 12 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر راجہ ممتاز نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے اختر نواز ولد محمد اقبال سکنہ بٹراسی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 460 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ \378