پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی راولپنڈی و مری آمد، پلاسٹک فری مہم کی قیادت اور نئے تعمیر شدہ ای پی اے کمپلیکس کا دورہ کیا

منگل 8 جولائی 2025 17:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تحفظ و جنگلات کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے ضلع راولپنڈی اور مری کا تفصیلی دورہ کیاجہاں انہوں نے پلاسٹک فری مہم کی قیادت کی اور اہم ماحولیاتی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کنول لیاقت نے دونوں اضلاع میں انسداد پلاسٹک کے حوالے سے شہریوں، دکانداروں اور مقامی حکام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پلاسٹک کے استعمال سے ماحول پر پڑنے والے مضر اثرات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ماحول دوست متبادل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دورے کا ایک اہم حصہ نئے تعمیر شدہ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کمپلیکس راولپنڈی کا معائنہ تھا جہاں انہوں نے جدید انوائرنمنٹل مانیٹرنگ سینٹر (ای ایم سی ) کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ ماریہ صفیر نے ان کا استقبال کیا اور ای ایم سی کی کارکردگی اور صنعتوں کی مانیٹرنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبارٹری فیصل مقصود کی نگرانی میں فیول ٹیسٹنگ مہم کا آغاز بھی کیا گیا جو ضلع راولپنڈی کے مختلف پٹرول پمپس پر عمل میں لائی گئی۔ اس مہم کا مقصد عوام کو معیاری ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا اور گاڑیوں سے پیدا ہونے والے دھوئیں کی روک تھام تھا۔ لیاقت ایڈووکیٹ نے ای پی اے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے عوامی آگاہی، قانون پر سختی سے عملدرآمد اور مختلف اداروں کے مابین ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :