بلو چستان بورڈ نے میٹر ک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ، کامیابی کا تناسب 68 رہا

منگل 8 جولائی 2025 17:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) بلو چستان بورڈ نے میٹر ک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بلو چستان بورڈ محمد اسحاق نے بورڈ عملے کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ میٹر ک میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 68جبکہ جماعت نہم میں کامیابی کا تناسب 46فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ریزیڈینشل کالج لورالائی کے آفتاب عالم نے 1051 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن ،1043نمبر لیکر محمد عاشر نے دوسری جبکہ محمد طفیل اور ثاقب علی نے مشترکہ طور پر 1038 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئر مین بورڈ محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ رواں سال میٹرک کے سالانہ امتحان میں کل 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلباء و طالبات نے حصہ لیا ، جن میں سے 1 لاکھ 870 امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 68.10 فیصد رہا۔ نہم جماعت میں کامیابی کا تناسب 46.29 فیصد اور دہم میں 87.27 فیصد رہا ۔چیئرمین بورڈ محمد اسحاق نے نتائج نے نتائج کی تیاری میں عابدہ کاکڑ کی نگرانی کو سراہا اور آئندہ سال تمام امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :