مظفرگڑھ ،کچے کے ڈاکو اسلحہ کے زور پر کروڑوں روپے مالیت کی 180 بھینسیں لوٹ کر لے گئے،پولیس ترجمان

منگل 8 جولائی 2025 18:34

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں کچے کے ڈاکو پھر بےلگام ہوگئے،مقامی لوگوں کے مطابق بوسن گینگ اور ڈاکووں کے دیگر گینگز سے تعلق رکھنے والے 30 ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی افراد سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 180 بھینسیں لوٹ کر کچے کے علاقے میں لے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ضلع مظفرگڑھ اور ضلع راجن پور کے کچے کے دریائی علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے،اور پولیس کی بھاری نفری ڈاکووں کے تعاقب میں ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکووں کے فرار کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں،کچہ ڈاکو گینگز کا خاتمہ ہی پولیس کی پہلی اور آخری ترجیح ہے، پولیس ٹیمز کو جدید سازوسامان سے کیس کر دیا گیا ہے،ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کچا آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :